مظفرگڑھ( اے بی این نیوز )مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں ضمنی انتخاب کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث پولنگ کچھ وقت کے لیے معطل کرنا پڑی۔ پولنگ سٹیشن کے باہر آزاد امیدوار اقبال خان پتافی کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
اقبال خان پتافی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی، جس کے بعد حالات کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو نارمل کرنے کی کوشش کی جبکہ کچھ دیر بعد پولنگ عمل دوبارہ بحال کردی گئی۔
انتخابی عمل میں بدنظمی کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ حکام نے صورتحال پر مکمل نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں :ہری پور ،این اے 18 میں ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی















