اہم خبریں

ہری پور ضمنی الیکشن: ن لیگی امیدوار کیخلاف بڑا ایکشن

ہری پور(اے بی این نیوز) ہری پور کے ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ایک عوامی اجتماع میں مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے مبینہ طور پر غیر مناسب الفاظ کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بابر نواز خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ امیدوار یا ان کا کوئی مجاز نمائندہ دفتر میں پیش ہو کر مؤقف بیان کرے، تاہم مقررہ وقت تک کوئی پیش نہ ہوا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے امیدوار کی عدم حاضری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے یک طرفہ کارروائی کی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر بابر نواز خان پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

فیصلے کے بعد ہدایت کی گئی ہے کہ یہ جرمانہ 27 نومبر تک سرکاری خزانے میں جمع کروا کر چالان دفتر میں جمع کرایا جائے، بصورت دیگر مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب سیاسی و انتخابی حلقوں میں اس فیصلے کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے ماحول میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت اقدامات انتخابی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں