ایبٹ آباد(اے بی این نیوز)ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ ایبٹ آباد کے علاقے بیرن گلی کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین کھائی میں گرگئی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ وین کھائی میں گرنے سے باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں۔ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے















