اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے،پاکستان دہشتگردی پر جلد قابو پالےگا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی بےعزتی کا بدلہ افغانستان کو استعمال کرکے لینے کی کوشش کررہاہے،پاکستان کی فتح کا سرٹیفکیٹ آج امریکا دےرہاہے،عالمی برادری آج پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔
پاکستان کی فتح کی تصدیق ہورہی ہے،ہمیں اتنا بڑا بریک تھرو پہلے کبھی نہیں ملا،پاکستان طالبان سےمتعلق کافی عرصے سے آواز اٹھارہاہے،ہماری فورسز نے بڑی بہادری سے بھارت کا مقابلہ کیا۔
بھارت کو یہ علم پہلے سے تھا کہ ہمارے پاس کیا موجود ہے،ٹرمپ بار بار پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتےہیں،مودی کچھ نہیں کہتا،بھارت کےچیف آف ڈیفنس نے بھی طیارے گرنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابل کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے ،پاکستان نے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے ،افغانستان جو کچھ کہتاہے وہ سراسر جھوٹ ہے ،افغانستان کے ساتھ ہمارے3 بار مذاکرات ہوئے۔
وانا حملے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے ،پاکستان افغانستان کو دہشت گردی کا جواب ضرور دےگا ،افغان طالبان کی اندرونی لڑائیاں بہت ہیں۔
مزید پڑھیں۔سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست: پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی















