اہم خبریں

ضمنی انتخابات کی مہم کا وقت ختم، اتوار کو ووٹنگ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مہم کا وقت آج ختم ہوگیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے۔ این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد ہیں ۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے۔ پی پی 98، پی پی 115، پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانا قانوناً ممنوع ہے۔

مزید پڑھیں  :تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر میں 2 دن کی چھٹی، نو ٹیفیکیشن جاری

متعلقہ خبریں