راولپنڈی (اے بی این نیوز) پولیس نے غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 36 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا۔
سرچ آپریشن راولپنڈی کے تینوں ڈویژنوں کے 24 تھانوں کی حدود میں کیا گیا۔ کارروائیوں میں بس سٹینڈز اور تین ٹرک سٹینڈز کی تلاشی بھی لی گئی۔ سرچ آپریشنز کے دوران 36 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا جنہیں بعد میں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 2135 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ تیرہ سو چھیاسی ہوٹلوں اور ستائیس مختلف ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ اس دوران دو ہاسٹلز کی بھی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پچیس مکان مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ ایک شخص سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کا الگ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں:رجب بٹ کا نائٹ کلب میں لڑکیوں کے ساتھ ڈانس ! ویڈیو وائرل















