اہم خبریں

مہنگائی کا جن بے قابو

اسلا م آباد ( اے بی این نیوز     )ملک میں ہفتہ وار مہنگائی نے ایک بار پھر عوام کی جیب پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے مہنگائی میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد سالانہ مہنگائی 3.53 فیصد تک جا پہنچی۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 16 ضروری اشیاء مزید مہنگی ہوئیں۔ سب سے بڑا جھٹکا ٹماٹر نے دیا جو ایک ہفتے میں 57 فیصد تک اوپر چلا گیا۔ لہسن اور چینی بھی مہنگی ہوئیں، جبکہ کیلے اور چائے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔

ساتھ ہی بیف، کوکنگ آئل، ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتوں نے بھی عام صارف کے خرچے میں اضافہ کر دیا ہے۔دوسری طرف 13 اشیاء سستی ہوئیں۔ پیاز 12 فیصد کم ہوا، چکن کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی ہوئی۔ آلو، آٹا، انڈے، دال مونگ اور دال چنا کی قیمتیں بھی نیچے آئیں۔ جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں جوں کی توں برقرار رہیں۔
مزید پڑھیں  :سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط،جا نئے کیا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں