اہم خبریں

بنوں سے افسوسناک خبر آگئی،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

بنوں ( اے بی این نیوز     )بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ سات افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک زخمی ہوا۔ جاں بحق افراد میں اسامہ، کامران، محمد نیاز، ولی اللہ، سفیان، نعمان اور صفیان شامل ہیں۔ علاقے میں خوف، سوگ اور غصے کی فضا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی فتنۂ خوارج کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتی ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔شہباز شریف نے حکام کو فوری تحقیقات، ذمہ داران کی نشاندہی اور سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے توڑ نہیں سکتیں، ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔
مزید پڑھیں  :دبئی حادثے کا جھٹکا! تیجس بنانے والی کمپنی کے شیئرز زمین بوس

متعلقہ خبریں