اسلام آباد (اے بی این نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کو ریلیف ملا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4,042 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات نے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,000 روپے کی کمی واقع ہوئی اور نئی قیمت 426,562 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونا 4,286 روپے گھٹ کر 365,708 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلی کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ معمول کا حصہ ہے، اور سرمایہ کاروں کو فیصلہ کرتے وقت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔















