اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ انہیں اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے پیشکش کی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں بھی بانی پارٹی اور بشریٰ بی بی کو رہائی کی پیشکش کی گئی تھی، جسے دونوں نے مسترد کر دیا تھا۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلیٰ تھے، جس کی قیمت انھوں نے ادا کی، اور پی ٹی آئی کی قیادت کو ایسے وزرائے اعلیٰ پسند ہیں جو زیادہ محدود اختیارات رکھتے ہوں، جیسے عثمان بزدار۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی بانی کے حکم پر عمل کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس کسی کو ٹرانسفر کرنے کے اختیارات ہیں۔
سابق رہنما نے کہا کہ سہیل آفریدی سات مرتبہ اڈیالہ جیل گئے لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، اور ان کے مطابق اب سہیل آفریدی کو دوبارہ جیل لانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بار بار روکنے سے وزیراعلیٰ کے منصب کی بے توقیری ہو رہی ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سہیل آفریدی کو ہٹانے کے لیے کوئی نیا طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے، اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تک انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے وضاحت نہیں دے سکا۔ شیرافضل مروت نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں انتخابات میں ڈرامے ہوئے، اسی لیے وارننگ ضروری تھی۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب کے شاہی محلات بارے اہم خبر باہر آگئی، جا نئے کیا















