اہم خبریں

سعودی عرب کے شاہی محلات بارے اہم خبر باہر آگئی، جا نئے کیا

ریاض (     اے بی این نیوز       )سعودی عرب میں چھ شاہی محلات کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جو پہلے صرف مخصوص افراد کے لیے ہی قابلِ رسائی تھے۔ یہ اقدام مملکت میں ثقافتی اور تاریخی ورثے کو عوام تک پہنچانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

یہ محلات درعیہ شہر کے تیرہ کے علاقے میں واقع ہیں، اور دروازے کھلنے کے بعد مقامی افراد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سیاح بھی یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ ان محلات میں آل سعود خاندان کے پانچویں حکمران امام عبد اللہ بن سعود، شہزادہ ترکی بن سعود اور شہزادہ ناسر بن سعود کے محلات شامل ہیں، جو علم و دانش اور بہادری و شجاعت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

شہزادہ سعد بن سعود کا محل جدت اور عصری ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام کے لیے مختلف زبانوں میں ٹور گائیڈز بھی موجود ہیں تاکہ ہر زائر کو مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔

درعیہ کو یونیسکو نے ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے اور یہ مٹی کے محلات کے لیے مشہور ہے، جو سلطنت کی تین سو سال سے زیادہ پرانی تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :تین دن لگا تار سکول بند،جا نئے کب سے کب تک

متعلقہ خبریں