اہم خبریں

جوڈیشل کمیشن کے پارلیمانی ممبر کے طور پر سروپ اعجاز کا نام باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (     اے بی این نیوز       )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کے پارلیمانی ممبر کے طور پر سروپ اعجاز کا نام باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کو بھجوا دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے کمیشن کے رکن کیلئے نام فراہم کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے نامزدگی کا مراسلہ ارسال کر دیا۔

یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے کی کلاز 2 کے تحت کی جا رہی ہے، جس کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی نمائندے کی شمولیت ایک واضح آئینی طریقہ کار کے ذریعے مکمل ہوتی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھا دیا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث نے جنم لیا ہے۔ اس اعتراض کے اثرات پارلیمانی امور اور مستقبل کی نامزدگیوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو بھیجی گئی دستاویز میں سروپ اعجاز کی نامزدگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت عدالتی اور پارلیمانی اداروں کے درمیان جاری آئینی معاملات میں اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ سیاسی ماحول میں بھی اس کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں :ملک مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا،سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر

متعلقہ خبریں