اہم خبریں

تین دن لگا تار سکول بند،جا نئے کب سے کب تک

پشاور (     اے بی این نیوز       ) خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں ایک ساتھ تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخاب کے باعث 22 نومبر بروز ہفتہ اور 24 نومبر بروز پیر کو مقامی چھٹیاں ہوں گی، جبکہ 23 نومبر کو پولنگ کا دن مقرر ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کی خاطر تمام سرکاری و نجی اسکول تین روز تک بند رہیں گے، تاکہ انتظامیہ کو الیکشن ڈیوٹیز اور سکیورٹی انتظامات میں سہولت مل سکے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر صوبوں میں بھی موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ بلوچستان کے سرد علاقوں میں سرکاری اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے، جبکہ پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ صوبے بھر کے اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

مزید پڑھیں :رجب بٹ کے دفاع کیلئے والدہ میدان میں آگئیں،جا نئے کیا وضاحت پیش کی

متعلقہ خبریں