اہم خبریں

امریکا نے جدید جنگی ہتھیار بھارت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن (     اے بی این نیوز       ) امریکا نے 93 ملین ڈالر مالیت کے جدید جنگی ہتھیار بھارت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن میں جویلن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور ایکسکیلیبر گائیڈڈ آرٹلری گولہ بارود شامل ہیں۔نئی دہلی میں جاری تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے ایک بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کی، جسے واشنگٹن اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکا نے اس منظوری سے چند ماہ قبل روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کیا تھا، تاہم اب دونوں ممالک دفاعی تبادلوں میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ایجنسی کے مطابق یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کے لیے معاون ثابت ہوگی اور اس سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ بھارت نے 216 ایکسکیلیبر ٹیکٹیکل پروجیکٹائلز اور جویلن سسٹمز کی 100 یونٹس خریدنے کی درخواست کی تھی، جب کہ وہ پہلے ہی ایم-777 ہووٹزر توپ خانوں میں ایکسکیلیبر گولہ بارود استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں :سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی

متعلقہ خبریں