اہم خبریں

عدالتوں کی تنظیمِ نو،کا بینہ کااہم فیصلہ، جا نئے کیا

اسلام آباد (     اے بی این نیوز       )کابینہ نے 14 انسدادِ دہشتگردی عدالتوں کو خصوصی عدالتیں قرار دینے کی منظوری دیدی۔ خصوصی عدالتیں سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 2024 کے تحت قائم کی جائیں گی۔
کراچی میں کم مقدمات کے باعث 13 اور حیدرآباد میں ایک انسدادِ دہشتگردی عدالت ختم کرنے کا فیصلہ۔ تبدیل کی گئی عدالتیں منشیات سے متعلق مقدمات کے تیز تر فیصلوں کیلئے استعمال ہوں گی۔
نئی خصوصی عدالتیں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں قائم ہوں گی۔
باقی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کی ازسرِنو تنظیم کی جائے گی۔ عدالتوں کی تنظیمِ نو کا مقصد زیرِ التوا مقدمات کو موثر طریقے سے نمٹانا ہے۔ تجویز انسدادِ دہشت گردی (سندھ ترمیمی) ایکٹ 2025 کی دفعہ 13 کے تحت پیش کی گئی۔ قانون صوبائی حکومت کو عدالتوں کی تعداد بڑھانے، گھٹانے یا ختم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
مزید پڑھیں :سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

متعلقہ خبریں