ٹیکساس ( اے بی این نیوز )بیرون ملک نام نہاد انسانی حقوق کی آڑمیں پاکستان میں دہشتگردی کاایک اورنیٹ ورک بےنقاب۔ پاکستان میں انتشار اوردہشتگردی کی مرتکب مجرمہ کوامریکی عدالت میں سزا۔ ایم کیوایم لندن کی سرگرم کہکشاں حیدرکو8سال قیدکی سزا۔
امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نےسزاسنائی۔ کہکشاں حیدرکوعالمی دہشتگردی سےمتعلق جھوٹےبیانات دینےکےجرم میں سزاسنائی گئی۔ کہکشاں حیدرنےایم کیوایم لندن کیلئےبھرتی اورسہولت کارکےطورپرکام کیا۔ امریکی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ
کہکشاں حیدر پاکستان میں دہشتگردی حملوں کیلئےرقوم منتقل کرتی رہی۔ کہکشاں میں کراچی میں پٹرول بم حملوں کی منصوبہ بندی کی۔ کہکشاں نےامریکامیں بیٹھ کرفنڈزجمع کیے،ہداف کاانتخاب کیا۔
کہکشاں حیدرنےحملہ آوروں کیلئےاسلحہ خریدنےمیں مددکی ۔
کہکشاں نےکراچی کونشانہ بنانےاوردہشتگردی کی سازش میں کرداراداکیا۔ کہکشاں نے ایف بی آئی سےاپنی شمولیت کےبارےمیں جھوٹ بولا۔ فروری2023کوپاکستان میں کہکشاں کےساتھی نےانہیں واردات کی تصاویربھیجیں۔
فروری2024کوایف بی آرایجنٹس نےکہکشاں سےواقعات بارےپوچھا۔ کہکشاں حیدرنےایف بی آئی ایجنٹس سےکئی جھوٹ بولے۔ فروری2025میں کہکشاں نےتسلیم کیایہ سب جھوٹےبیانات تھے۔
کہکشاں نےمسلسل خودکوایک نام نہاد’’انسانی حقوق کارکن‘‘کےطورپرپیش کیا۔ کہکشاں نےمہرنگ،جبران ناصر اوراسی طرح کےدیگرانتشاری حلقوں کی حمایت کی۔
مزید پڑھیں :پاکستانی معیشت 2023میں ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی،بلوم برگ















