راولپنڈی ( اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے تمام قانونی راستے اپنائے ہیں، عدالت کے حکم کے باوجود بانی سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
تمام آئینی راستے اپنانے کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ عدالت کے حکم کے باوجود بانی سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ 3ججز کے احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا مگر جواب موصول نہیں ہو۔
بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن ہے۔ آپ کیسے مجھے روک سکتے ہیں میرے پاس ملاقات کا عدالتی حکم نامہ ہے۔ میرے لیڈر کی بہنوں کی بے حرمتی کی میرے کیبنٹ ممبر کے گریبان کو ہاتھ لگایا۔
ہم آئین اور قانون کی پاسداری کررہے ہیں آپ قانون کو نہیں مانتے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ان سےملنے نہیں دیاجارہا۔ میرے لیڈر کی ٹیم کو آپ ملنے نہیں دے رہے یہ کہاں کی عزت ہے۔
مزید پڑھیں :زونگ نے پاکستان اے آئی سمٹ میں 2030 کا اے آئی روڈ میپ پیش کردیا















