اہم خبریں

پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کوبدترین شکست دی، وزیراعظم شہبازشریف

باغ (اے بی این نیوز   ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ باغ میں دانش سکول کے افتتاح پر خوشی ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھمبر میں بھی دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ چکے ہیں۔ دانش سکول کاسلسلہ پنجاب سے شروع کیاتھا جو ملک بھر میں پھیل گیا۔
جلد وادی نیلم میں بھی دانش سکول کا افتتاح کیاجائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی خواہش پر فاروڈکہوٹہ کیلئے بھی دانش سکول کااعلان کرتاہوں۔ دانش سکول پاکستان کے نامورتعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہیں۔
دانش سکولوں میں غریب کے بچے بہترین تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ دانش سکول میں بچوں کو میرٹ پر مفت اوربہترین تعلیم مل رہی ہے۔ دانش سکولوں کاجوخواب دیکھاتھا اس کی تکمیل کاوقت آگیا ہے۔
دانش سکولوں کے ذریعے تعلیم بارے قائداعظم اورعلامہ اقبال کاخواب پوراہورہاہے۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کوبدترین شکست دی۔ امریکی صدر7بھارتی جہاز مارگرانے کا بارہا ذکر کرچکے ہیں۔
امریکی کانگریس کی رپورٹ نے جنگ میں ہماری فتح پر مہرثبت کردی۔ پاکستان کواللہ تعالیٰ نے عزت سے نوازاہے۔ شاہینوں کی کارکردگی نے دشمن کوگھٹنوں کے بل گرنے پرمجبورکیا۔
امریکی کانگریس نے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کابھرپورجواب دیا۔

مزید پڑھیں :2پولیس اہلکار شہید

متعلقہ خبریں