مظفرآباد ( اے بی این نیوز ) آزاد کشمیر کابینہ کی ممکنہ تشکیل اور وزراء کو دی جانے والی وزارتوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی نئی ترتیب میں اہم محکموں کی ازسرنو تقسیم پر مشاورت جاری ہے، جبکہ مختلف وزراء کے لیے مخصوص قلمدان بھی تجویز کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میاں وحید کو سینئر وزیر مقرر کیے جانے اور انہیں قانون و پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ بازل نقوی کے لیے محکمہ صحت، جاوید ایوب کے لیے جنگلات، چوہدری رشید کے لیے خزانہ اور دیوان علی کے لیے محکمہ تعلیم (سکولز) تجویز کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ضیاء القمر کو تعمیرات عامہ، فہیم ربانی کو سیاحت و انڈسٹریز، محمد حسین کو عشر و زکوٰۃ، اخلاق مال کو محکمہ مال اور ملک ظفر کو تعلیم (کالجز) کا قلمدان دیے جانے پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق رفیق نیئر کو اطلاعات و آئی ٹی، علی شان سونی کو خوراک، جبکہ جاوید بڈھانوی کو بحالیات و زراعت کی وزارت سونپے جانے کا امکان ہے۔
کابینہ میں شامل کیے جانے والے دیگر ناموں میں عامر یسین کے لیے لوکل گورنمنٹ، احمد صغیر کے لیے جیل خانہ جات اور فہد یعقوب کے لیے کھیل، نوجوانوں اور ثقافت کی وزارت تجویز کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :پی ایس ایل، دو نئی فرنچائزز کے ناموں پر اتفاق ،جا نئے تفصیلات















