اہم خبریں

بینکنگ ڈیپازٹس 35 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، کیونکہ ملک میں بینکنگ ڈیپازٹس 35 کھرب روپے کی حد عبور کر گئے ہیں۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بینکنگ ڈیپازٹس میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مجموعی ڈیپازٹس 35 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے۔ تاہم قرضوں کی فراہمی کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی اور بینکوں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضے 13.8 کھرب روپے سے کم ہو کر 13.3 کھرب روپے تک آگئے، یعنی 3.6 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں  :نبی اکرم ﷺکا اسوہ حسنہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے،وزیراعظم شہبازشریف

متعلقہ خبریں