جنوبی وزیرستان ( اے بی این نیوز )چلغوزے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آتے ہی سردیوں کے آغاز پر خشک میوہ جات کی خرید و فروخت میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں اس وقت چلغوزہ صرف 3 ہزار روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جو خریداروں کے لیے خوشخبری سے کم نہیں۔
مقامی تاجروں کے مطابق رواں سال چلغوزے کی پیداوار وافر رہی، جس کے باعث مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی اور قیمتیں خود بخود نیچے آگئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یہی چلغوزہ 10 ہزار سے 16 ہزار روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا، جس کے مقابلے میں اس سال نرخوں میں بڑی کمی نے مارکیٹ کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں :وفاقی آئینی عدالت کے فل کورٹ اجلاس میں بڑے فیصلے ،جا نئے تفصیلات















