لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے گی۔ عوام کی سہولت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ مریم نواز نے ہسپتالوں میں سہولیات بڑھانے کی منظوری دے دی۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں فوری بہتری لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایات۔ ترقیاتی کاموں میں شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ پنجاب میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ۔ عوام کے معیار زندگی کی بہتری کیلئے اقدامات جاری۔
مخالفین بھی مانتے ہیں کہ کام کرتی ہے تو مسلم لیگ (ن )کرتی ہے۔ پورے پاکستان خصوصاً پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ مسلم لیگ ن کو ہی ترقیاتی منصوبوں کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
سیاست میں کئی لوگ فساد، فتنہ اور گالی گلوچ کو فروغ دیتے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو ترجیح دی۔ چاروں صوبوں میں مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام نمایاں رہے۔ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی مضبوطی میں مسلم لیگ ن کا کردار اہم رہا۔
عوام کے دل و دماغ سے نفرت کی سیاست کو نکالنے کا وقت آگیا۔
خدمت کی سیاست ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ ماحول کو آلودہ نہیں کرتی، نہ دھواں نہ پٹرول کا مسئلہ ہوگا۔ نئی بس کا کرایہ 20 روپے سے زیادہ نہیں رکھا گیا۔ خواتین اور 60 سال سے زائد بزرگوں کیلئے سفر فی الحال بالکل فری ہے۔
خصوصی افراد کیلئے بھی سفر مفت کر دیا گیا۔ معذور افراد کی سہولت کیلئے بس میں خصوصی نشست مختص ہیں۔ بس سٹاف معذور شہریوں کو سوار کرانے میں مکمل مدد فراہم کرے گا۔ بس میں موبائل چارجنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
مسافروں کیلئے یوایس بی پورٹس اور چارجنگ پوائنٹس فراہم کی گئی۔ خواتین کیلئے بس میں علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیےگئےہیں۔ خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔ پنجاب میں ڈیڑھ سال میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ پنجاب میں ہزار کلو میٹر سے زائد نئی سڑکیں تعمیرکی گئی ہیں۔
پنجاب میں ڈیڑھ سال میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ پنجاب میں ہزار کلو میٹر سے زائد نئی سڑکیں تعمیرکی گئی ہیں۔ دسمبر تک 1100 الیکٹرک ماحول دوست بسیں سڑکوں پر آئیں گی۔ الیکٹرک بسوں کا آغاز پہلے چھوٹے شہروں سے کیا گیا۔
چھوٹے شہروں کی محرومی ختم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی گئی۔ اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی میں قائم کیا جائے گا۔ لاہور کینسر ہسپتال کے فعال ہوتے ہی راولپنڈی میں نیا ہسپتال شروع ہوگا۔
ڈیرہ غازی خان میں بھی کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کرتی ہوں۔ پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیز میں اہم ترقیاتی کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کا معاملہ،صورتحال خراب، اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا















