راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اڈیالہ جیل کے باہر ایک بہت بڑا پرامن احتجاجی دھرنا دیا۔ ہزاروں کی تعداد میں کارکن، خواتین سمیت، سڑکوں پر موجود ہیں اور زوردار نعرے لگا رہے ہیں:”رہائی دو، رہائی دو، عمران خان کو رہائی دو”
“عمران خان تمہارے ساتھ ہیں، ہم سب تمہارے ساتھ ہیں”
خواتین کی بڑی تعداد سامنے کی صفوں میں ہے، جھنڈے لہرا رہی تھیں اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں جن پر لکھا ہے:”عمران خان کو ملاقات کا حق دو
“عدالتی حکم کے باوجود اہلخانہ سے ملاقات کیوں روکی جا رہی؟”
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز (18 نومبر) عمران خان کی بہنوں سمیت اہلخانہ کو ملاقات سے روک دیا گیا، جس کے بعد پارٹی نے یہ بڑا احتجاج شروع کیا۔ کارکنوں نے عہد کیا ہے کہ “جب تک ظلم و جبر ختم نہیں ہو جاتا، یہ دھرنا جاری رہے گا”۔

مزید پڑھیں :لاہور پر سموگ کا راج















