اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس ۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبہ منظور۔ وزیرِ اعظم کا منصوبے پر فوری عملدرآمد کا حکم ۔ آئندہ مون سون میں جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے قبل از وقت تیاری ۔ مربوط منصوبہ سازی کی بھی ہدایت۔ وزیرِ اعظم نے کہا پاکستان ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر جی ڈی پی کا بڑا حصہ خرچ کرتا ہے۔ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر لیکن اثرات شدید بھگت رہا ہے ۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے قلیل مدتی اور طویل مدتی انتظامات کی منظوری دی۔ طویل مدتی حکمت عملی کے تحت 5سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کرپارہا ۔ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچائو ہماری سیاست کا محور ہونا چاہئے
مزید پڑھیں :آئندہ سال مون سون میں 22 سے 26 فیصد بارشوں کی پیشگوئی کردی















