اہم خبریں

اسلام آباد میں ہاؤس ہولڈ سروے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت میں جاری ہاؤس ہولڈ سروے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سروے کی تازہ پیش رفت اور آئندہ حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر شہر کے ہر گھر تک رسائی حاصل کر رہی ہیں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں مقیم ہر شہری کا درست اور مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ اس سروے کے ذریعے آبادی، ضروریات اور زمینی حقائق سے متعلق جامع معلومات کا حصول ممکن ہوگا۔

اجلاس میں سروے کے لیے تیار کی گئی خصوصی موبائل ایپ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت جاری کی کہ ایپ کو مزید تیز، آسان اور صارف دوست بنایا جائے تاکہ شہری بغیر کسی مشکل کے گھر بیٹھے اپنا ڈیٹا درج کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسلسل فیڈبیک کی بنیاد پر ایپ میں اہم بہتریاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

آخر میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سروے ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، کیونکہ جمع شدہ معلومات اسلام آباد کو مزید محفوظ اور بہتر انتظامی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں :ہمیں ماضی کی تلخ یادیں بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں