اہم خبریں

پارلیمنٹ میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) اپوزیشن لیڈرز کی عدم تقرری پر ڈیڈلاک، پارلیمنٹ میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابققانونی رکاوٹوں نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری لٹکا دی،

اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اپوزیشن کو قانونی مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بھی بانی چیئرمین کی اپوزیشن لیڈرز کے لئے نامزدگیاں تبدیل کرنے سے دو ٹوک انکار۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست خارج کروانے کے لیے پروسیجر شروع نہ کروایا جا سکا۔

مقدمہ خارج ہونے کے بعد کاپی اسپیکر کو جمع کروانا لازمی ہے۔ کسی کو خوش کرنے کیلئے اعتراضات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کا اسپیکر کو جواب۔ 27ویں ترمیم کے آڑ میں حکومت کی جانب سے فلور کراسنگ کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیں :امریکا اور سعودی عرب کے درمیان نئے اور اہم مرحلے کا آغاز

متعلقہ خبریں