اہم خبریں

وفاقی دارلحکومت میں سات مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم ،جا نئے مقامات بارے

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)وفاقی دارلحکومت میں سات مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ شہری صبح ۹ بجے سے رات ۹ بجے تک گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا سکیں گے۔
کچنار پارک سیکٹر آئی ایٹ، اسلام آباد کلب، لیک ویو پارک میں پوائنٹس قائم۔

ایف نائن پارک، ترلئی اور 26 نمبر چونگی سے بھی شہری ایم ٹیگ لگوا سکیں گے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں بھی شہریوں کو دوپہر ۳ بجے سے رات ۹ بجے تک سہولت میسر رہے گی۔ شہری بغیر انتظار کیے گھر کے قریبی پوائنٹ سے ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔

ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں چلنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اگلے مرحلے میں ایم ٹیگ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نےیو اے ای کو 59 رنز پر ڈھیر کر دیا

متعلقہ خبریں