اہم خبریں

نئی ٹیکسٹائل پالیسی،ہدف مقرر

اسلام آباد(رضوان عباسی)وزارتِ تجارت نے نئی پانچ سالہ 2025-30 ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت ملک کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس برآمدات میں آئندہ پانچ سال کے دوران 64 فیصد اضافہ کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔مسودے کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات کو 2029-30 تک 29 ارب 38 کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں یہ برآمدات 17 ارب 88 کروڑ ڈالر تھیں۔ رواں مالی سال کے لیے ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 19 ارب 37 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔پالیسی مسودے میں آئندہ سالوں کے لیے برآمدی اہداف بھی پیش کیے گئے ہیں جس کے مطابق 2026-27 کے لئے 21 ارب 42 کروڑ ڈالر جبکہ 2027-28 کے لئے 23 ارب 74 کروڑ ڈالر اور 2028-29 کے لئے 26 ارب 71 کروڑ ڈالر ہیں ،
نئی پالیسی کے تحت ’میڈ اِن پاکستان‘ کو فروغ دینے، کاروباری لاگت کم کرنے اور صنعت کاروں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور مقامی خام مال کے استعمال میں اضافے کو بھی پالیسی کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، جبکہ اس سے قبل اسے ای سی سی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :وفاقی حکومت کا پاسکو کی بندش اور 121 ارب روپے کے بقایا واجبات نمٹانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں