لاہور (اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔شیڈول کے مطابق امیدوار بیس اور اکیس نومبر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال پچیس نومبر کو کی جائے گی، جبکہ منظوری یا مسترد کیے جانے کی صورت میں اپیلیں ستائیس نومبر تک دائر ہو سکیں گی۔
امیدوار یکم دسمبر تک اپنی نامزدگی واپس لینے کے مجاز ہوں گے۔ سینیٹ کی اس نشست پر پولنگ نو دسمبر کو صوبائی اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، جو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔پنجاب اسمبلی کے ارکان اپنے ووٹ کے ذریعے نئے سینیٹر کا انتخاب کریں گے۔
مزید پڑھیں :عازمین حج کیلئے اہم اعلان















