اسلام آباد (اے بی این نیوز)سرکاری حج اسکیم 2026 کے خواہشمند افراد کے لیے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید تین دن کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد عازمین اب انیس نومبر تک اپنی ادائیگیاں مکمل کر سکیں گے۔
ترجمان وزارت کے مطابق نئی مہلت صرف سہولت کے لیے دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی درخواست گزار ادائیگی میں معمولی تاخیر کے باعث اسکیم سے باہر نہ ہو۔ ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد جمع نہ ہونے والی درخواستیں خود بخود منسوخ کر دی جائیں گی اور امیدوار اہل فہرست میں شامل نہیں رہیں گے۔
وزارت نے تمام درخواست گزاروں پر زور دیا ہے کہ بینکوں میں مقررہ طریقہ کار کے تحت اپنی دوسری قسط جلد جمع کرائیں تاکہ ان کے حج انتظامات بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری















