اہم خبریں

پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز)اراضی منتقلی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے بار بار طلبی کے باوجود عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

خصوصی عدالت کے جج خاور رشید نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ملزم بارہا نوٹسز کے باوجود حاضر نہیں ہوا، جس کے بعد عدالت نے کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

اس دوران فواد چوہدری کے خلاف فراڈ سے متعلق ایک الگ کیس کی سماعت بھی ہوئی جسے عدالت نے 22 جنوری تک ملتوی کردیا۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے انہیں اس مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ بھی دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں بھی ایک مقدمہ درج ہے، جب کہ اینٹی کرپشن حکام اراضی منتقلی کیس میں اگلے مراحل کے لیے قانونی کارروائی تیز کر رہے ہیں۔

مزید قانونی پیش رفت آئندہ سماعتوں میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم کو عمر قیدکیساتھ سزا ئے موت کا حکم

متعلقہ خبریں