اہم خبریں

آزاد کشمیر، سیاسی منظرنامےمیں اہم موڑ،پیپلزپارٹی کی حکومت قائم

مظفر آباد ( اے بی این نیوز ) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب, فیصل راٹھور 36 ووٹ لیکر کامیاب،آزاد کشمیر، سیاسی منظرنامے نے اہم موڑ،پیپلزپارٹی کی حکومت قائم.

آزاد کشمیر میں سیاسی منظرنامے نے اہم موڑ لے لیا، قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران فیصل ممتاز راٹھور واضح برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔

اسمبلی میں فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ آئے۔ بھاری عددی حمایت ملنے کے بعد وہ آزاد جموں و کشمیر کے 16ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔

ایوان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی، جس کے بعد اسمبلی میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔ نئی قیادت سے سیاسی استحکام اور مؤثر طرزِ حکمرانی کی توقعات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں