اہم خبریں

کسٹمز کی کارروائی! کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ ضبط

ملتان (اے بی این نیوز) کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے 20 ملین روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ قبضے میں لے لئے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ملتان میں کارروائی کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ غیر ملکی سگریٹ کے 10,500 پیکٹ اور 2.14 ملین چھڑیاں پکڑی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:جیفری ایپسٹین کی عمران خان پر سنگین الزامات! ای میلز منظرعام پر

متعلقہ خبریں