اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔ حکومتی اعلان کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نئی قیمتوں کے مطابق ڈسپینسنگ اور بلنگ کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور درآمدی لاگت بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنا ناگزیر ہوگیا تھا، تاہم عوامی ریلیف کے پیش نظر پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک مؤثر رہیں گی۔
The Government has revised the prices of the petroleum products following input from the Oil & Gas Regulatory Authority (OGRA) and the relevant Ministries. The new prices for the next fortnight starting from 16th November 2025 are as shared below pic.twitter.com/pG6KsOEU4g
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) November 15, 2025
مزید پڑھیں :علیمہ خان کیخلاف اہم کارروائی کا آغاز،جا نئے کس بارے چھان بین ہو رہی ہے















