ہنگو(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال،نامعلوم افراد عام شہریوں کی جان لینے لگے،نامعلوم افراد نے مسافر وین پر فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے وراستہ میں مسافر وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔اس حوالے سے پولیسح حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی اور جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے- پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔