اہم خبریں

سپریم کورٹ،عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری

اسلام آباد (ے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے 17 نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں 8بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس صلاح الدین پنہور کو آئندہ ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر 27ویں ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ۔
بینچ نمبر 2میں جسٹس منیب اختر، جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہوں گے۔
بینچ نمبر 3جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل ہوگا ۔ بینچ نمبر4 میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے ۔ بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا ۔
بینچ6 میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل۔ بینچ 7 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا ۔ بینچ 8 میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں  :ریکارڈ بنانے کے بعد با بر اعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں