اہم خبریں

ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ

کراچی (اے بی این نیوز)کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں بغیر ٹریکر والے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اب صرف وہی بھاری گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر چل سکیں گی جن میں جدید ٹریکر نصب ہوگا اور اس کا کنٹرول براہ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا۔ یہ اقدام بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور بھاری گاڑیوں کی لاپرواہی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ٹریکرسسٹم کی بدولت گاڑیوں کی رفتار، روٹ اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہوگی۔ ترجمان نے مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت میں اپنی گاڑیوں پر ٹریکر نصب کریں، بصورت دیگر شہر میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے لازمی تھا۔

مزید پڑھیں  :عالمی ختم نبوتﷺ کانفرنس،مولانا فضل الرحمان کا خطاب

متعلقہ خبریں