کراچی (اے بی این نیوز)سونے کی قیمتوں میں تیزی کے بعد کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 3,300 روپے کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 9,100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر آگیا۔
اسی دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 7,799 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے تک گر گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 91 ڈالر کمی واقع ہوئی اور یہ 4,083 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 209 روپے گر کر 5,313 روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں :حیدر آباد سے خبر غم، پورا علاقہ لرز اٹھا،جا نئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا













