شیخوپورہ (اے بی این نیوز)بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور نے اسلام قبول کرکے شیخوپورہ میں پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کرلیا۔
شادی 5 نومبر کو انجام پائی، نکاح نامہ میں سبجیت کور کا نیا نام “نور” درج ہے۔ یاتریوں کی واپسی پر نہ ملنے پر سربجیت کور کی گمشدگی کا شبہ ہوا۔

سربجیت کور نے خود کو طلاق یافتہ اور دو بچوں کی ماں ظاہر کیا،بھارتی یاتری کافی عرصے سے پاکستان کا ویزہ لینے کی کوشش کر رہی تھیں ۔سکھ یاتری بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر بھارتی یاتریوں کے گروپ میں شامل ہو کر پاکستان آئی تھیں۔

m m مزیدپڑھیں: آج بروز ہفتہ15نومبر2025ڈالرکی تازہ ترین قیمت















