اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کے ایف-7 مرکز میں ایک پلازہ کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ ایک فلیٹ میں لگی تھی، تاہم فائر اینڈ ریسکیو عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پا لیا۔ حکام کے مطابق عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے اور صورتحال مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے ٹیمیں تاحال موجود ہیں۔
مزید پڑھیں :پہلا فیصلہ آگیا، جا نئے کیا















