اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بیرسٹر دانیال چودھری نے اے بی این نیوز سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت طویل عرصے سے سرکاری مشینری کا استعمال کر رہی تھی۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت ٹیکس ادا کرنے والوں کے پیسوں سے سرکاری گاڑیاں بھی استعمال کر رہی تھی، جب کہ مختلف جلسوں میں سرکاری وسائل کا بے دریغ خرچ سامنے آتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس نوعیت کی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے تمام معاملات کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں،جا نئے فی لٹر کتنے کا ہو نے جا رہا ہے















