اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 اورلاہور ہائی کورٹ کے 10ججزکو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سےجسٹس محسن اختر کیانی ۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کے نام شامل۔ لاہور ہائیکورٹ سے جسٹس شمس محمود ۔ جسٹس فیصل زمان خان ۔ جسٹس شاہد کریم کا نام شامل ۔ جسٹس عاصم حفیظ ۔ جسٹس امجد رفیق۔ جسٹس انور حسین اور جسٹس راحیل کامران شیخ کے نام بھی شامل ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی ۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال ۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کا نام شامل ۔
لاہور ہائیکورٹ سے زیادہ تر ججز کو بلوچستان کے بینچ ۔ سندھ ہائیکورٹ کے بینچ لاڑکانہ۔ سکھر اور میر پور خاص کے بینچ میں ٹرانسفر کرنے کی تجاویز کمیشن میں زیر غور آئیں گی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ہائی کورٹس کے ججز کوٹرانسفر کرنے سے متعلق اب متعلقہ جج سے مشاورت ضروری نہیں رہی۔
مزید پڑھیں :وزیرِاعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد اسمبلی سیکٹریٹ میں پیش















