اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے خودکش حملہ آور کی شناخت عثمان عرف قاری الیاس کے نام سے کر لی، جو افغانستان کا شہری بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہوا اور مقامی سہولت کاروں نے اسلام آباد میں اس کے قیام اور نقل و حرکت میں مدد کی۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور سے رابطے میں رہنے والے ایک سہولت کار کا تعلق باجوڑ سے نکلا ہے، جسے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار شخص سے تفتیش کر رہے ہیں تاکہ نیٹ ورک، مالی معاونت اور منصوبہ بندی سے متعلق شواہد حاصل کیے جا سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ! جا نئے فی تولہ قیمت















