اہم خبریں

ایک اور اہم اور تیسرا استعفیٰ آگیا،جا نئے کس کا

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )مخدوم علی نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ مخدوم علی نے 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں استعفیٰ دیا۔ مخدوم علی خان نے جسٹس کمیشن کے سربراہ کو استعفیٰ بھجوا دیا۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ
خیال تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد بھی زوال سے بچنا ممکن ہے۔ حقیقت پسندوں نے خبردار کیا تھا کہ میں حقیقت سے بے خبر ہوں۔ زخموں سے چور ہو چکا تھا لیکن ڈوبا نہیں تھا۔
27ویں آئینی ترمیم نے آزاد عدلیہ کا جہاز مکمل ڈبو دیا۔
آزاد عدلیہ تباہ ہو چکی اب قانون و انصاف کمیشن کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ قانون و انصاف کمیشن کے قیام کا مقصد قوانین کی اصلاح کرنا تھا۔ آزاد عدلیہ کے بغیر قانون کی اصلاح ممکن نہیں،۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی نے بطور چیئرمین لاء اینڈ جسٹس کمیشن مخدوم علی کو ممبر مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد کیلئے نئے ایس او پیز جاری، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں