اہم خبریں

نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل2025کی منظوری دیدی۔ مجوزہ آرمی ایکٹ اور نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔

آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی مدت ملازمت3سال ہوگی۔ آرمی چیف ،چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے۔
آرمی چیف ،چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر وزیراعظم کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات کرینگے۔ 27نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں :جسٹس منصور علی شاہ کا بڑا بیان سامنے آگیا،کیوں مستعفی ہو ئے ،وجہ بتا دی،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں