کراچی(اے بی این نیوز)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے سندھ میں ملازمین کوریٹائرڈ ہونے سے قبل پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کانوٹس لے لیا۔
صوبائی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اورملازمین کوریٹائرڈ ہونے سے قبل پنشن کی رقم نہیں مل رہی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید خالد حیدر شاہ نے اس کانوٹس لیتے ہوئے تمام ونگز کو سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے خط لکھ دیاجس میں کہاگیاہے کہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے 6ماہ قبل پنشن کی رقم ادا کردی جائے ۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید خالد حیدر شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزیدکہاگیاہے کہ ملازمین ریٹائرڈ ہونے کے بعد پنشن کیلئے ٹھوکریں نہ کھائیں،انہیں ریٹائرمنٹ سے قبل ہی پنشن اداکی جائے۔
مزید پڑھیں۔خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ















