اہم خبریں

کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کردی

راولپنڈی(اے بی این نیوز)کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کردی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے کسی بھی کھلاڑی کے واپس نہ جانے کی تصدیق کردی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں رہیں گے اور کوئی کھلاڑی واپس نہیں جارہا۔ْ

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سری لنکن بورڈ نے کہا ہے کہ اگر سری لنکا کا کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔

مزید پڑھیں۔بڑی خوشخبر ی :اب سم رجسٹرڈ نہیں کروانی پڑیگی

متعلقہ خبریں