اسلام آباد ( اے بی این نیوز )طلال چودھری نے کہا کہ تصدیق کررہاہوں کہ اسلام آبادمیں حملہ کرنےوالاافغان شہری تھا۔ خودکش حملہ آور کو نہ پاکستانی زبان آتی تھی نہ پاکستانی کرنسی کامعلوم تھا۔
افغانستان صرف خودکش حملہ آوروں کےذریعےہی لانگ رینج حملےکرسکتاہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی نےافغان طالبان امیرہیبت اللہ کی بیعت کررکھی ہے۔ اگرکالعدم ٹی ٹی پی افغان امیرکی بیعت میں نہیں توفتویٰ کیوں نہیں دیتے۔
مہاجرین افغان حمایت سے اسلحہ لےکررات کےاندھیرےمیں سرحدپارنہیں کرتے۔ افغانستان کےپاس فضائیہ نہیں،پھرلانگ رینج حملوں کادعویٰ کیسےکیا۔ کسی بھی طرح کی ٹھوس ضمانتیں پاکستان کونہیں افغانستان کودینی ہیں۔ ثالثوں کےسامنے رکھنےکیلئےہمارےپاس بہت سارےثبوت ہیں۔
مزید پڑھیں :سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا،جا نئے















