اسلام آباد( اے بی این نیو)اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس 13 نومبر سے دوبارہ کھول دیا جائے گا اور سائلین اور وکلاء کو کچہری آنے کی اجازت دی جائے گی۔
بار کی جانب سے 13 اور 14 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ فیملی کورٹس میں موجود ڈے کیئر سنٹر بھی چند روز تک بند رہے گا۔
مزید پڑھیں :احتجاج کی کال آگئی،جا نئے کس دن سے شروع ہو گا















