کابل ( اے بی این نیو)افغان طالبان حکومت نے افغان تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت ختم کر دیں۔ نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ تاجروں کو چاہیے کہ وہ پاکستان پر انحصار ختم کر کے دیگر راستوں سے تجارت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے درآمد ہونے والی ادویات کا معیار ناقص ہے،
اس لیے درآمد کنندگان کو تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی حسابات بند کر سکیں۔ طالبان حکام کے مطابق افغانستان کو اب متبادل تجارتی راستوں تک رسائی حاصل ہے اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں :واناکیڈٹ کالج واقعہ نےاےپی ایس سانحہ کی یادتازہ کردی،وزیراعظم شہباز شریف















